مہر خبررساں ایجنسی نے رائثرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کے صوبے ابیان میں امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں سینئرالقاعدہ رہنما سمیت 5 افراد سمیت ہلاک ہوگیا ہے امریکہ نے القاعدہ رہنما کے سرکی قیمت 5 ملین ڈالر مقرر کررکھی تھی۔
اطلاعات کے مطابق امریکی ڈرون طیارے نے یمن کے صوبہ ابیان کے علاقے مراکیشا میں القاعدہ رہنما جلال بیلادی الیاس ابو حمزہ کی گاڑی کو نشانہ بنایا جو اپنے 2 محافظوں سمیت موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جب کہ ڈرون حملے میں مجموعی طور پر 5 افراد مارے گئے۔
امریکی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ڈرون حملے میں ہلاک ہونے والا سینئرالقاعدہ رہنما جلال بیدی مقامی سربراہ تھا جس کی یمن کے مختلف صوبوں پر حاکمیت تھی اس کے علاوہ وہ 2013 میں دارالحکومت صنعا میں مغربی سفیروں پر حملوں کی منصوبہ بندی اور حملہ کرنے والوں کا سہولت کار تھا امریکہ نے اس کے سر کی قیمت 5 ملین ڈالر مقرر کی تھی۔
آپ کا تبصرہ